مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن 6 مارچ تک معطل

0
928

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر قطر ایئر ویز نے اپنے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری تازہ اپ ڈیٹ میں مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 6 مارچ کو صبح 9 بجے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ بیان کے مطابق قطر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطری فضائی حدود تاحال بند ہیں جس کے باعث پروازیں بحال نہیں کی جا سکتیں۔

قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ قطری فضائی حدود کے محفوظ طریقے سے دوبارہ کھلنے کے سرکاری اعلان کے بعد ہی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث ایئرلائن کا آپریشن 28 فروری سے عارضی طور پر معطل ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے سرکاری ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا