سکیورٹی خدشات، امریکا کا پاکستان سے غیر ہنگامی سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

0
480

اسلام آباد میں تعینات امریکی حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان میں موجود اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی مجموعی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ضروری سفارتی سرگرمیاں بدستور معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات موجود ہیں، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا