راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
سماعت کے دوران علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے عدم پیشی پر حاضری معافی کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور سرکاری وکیل مقرر کر کے آخری گواہ پر جرح مکمل کروائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ مسلسل دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہیں جو کہ نامناسب رویہ ہے، جبکہ کیس میں صرف آخری گواہ باقی رہ گیا ہے، اس لیے کارروائی کو مکمل کیا جانا چاہیے۔
وکیل صفائی اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد ازاں سنایا گیا۔





