پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
558

مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں گول کیپر علی رضا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جاپان کا اہم پنالٹی اسٹروک روک دیا، جس نے پاکستان کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا تھا تاہم علی رضا نے بہترین سیو کر کے پاکستان کو برتری برقرار رکھنے میں مدد دی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ قومی ٹیم آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ میں شریک ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026، 14 سے 30 اگست تک بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا