حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کردیا

0
3186

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور وزیراعظم اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج اس حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن فیصلہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر بھی متحرک ہے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی اپنے پیٹرولیم ذخائر میں اضافہ کر لیا تھا اور ریاستی سطح پر حکمت عملی کے تحت معاملات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل مگر ناگزیر فیصلہ ہے، تاہم جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے حکومت اسی تیزی سے قیمتوں میں کمی لانے کی کوشش کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا