پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

0
366

اسلام آباد: سپارکو نے ماہِ شوّال اور عید الفطر کے چاند کے حوالے سے اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

سپارکو کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اس روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

ادارے کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا