اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی تعطیلات سے پہلے تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔





