سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا

0
355

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 430 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 340 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 484 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 455 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا