پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار

0
1286

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران پاکستان نے امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کردار ادا کیا اور ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل بات چیت کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے رہنماؤں کے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ قریبی روابط ہیں، جس کی بنیاد پر اسلام آباد نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتکاری کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت نے تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز میں موجود عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت جاری رکھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

دوسری جانب جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈے فول نے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات جلد متوقع ہے، اور اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اہم ملاقات پاکستان میں منعقد ہو سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا