مقابلۂ حسن کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گرگئے، ویڈیو وائرل

0
408

تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن “مس گرینڈ تھائی لینڈ” میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب ایک امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امیدوار کمولوان چاناگو ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر ہلکی سی بے ترتیبی پیدا ہوئی۔

تاہم کمولوان چاناگو نے گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے غیر معمولی اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سکون کے ساتھ چند لمحوں کے لیے رخ موڑا، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور فوراً اپنی تقریر دوبارہ جاری رکھی۔

یہ منظر ججز اور حاضرین کے سامنے پیش آیا، مگر امیدوار کے پُراعتماد انداز نے سب کو متاثر کر دیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

بعدازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے پوز دیے اور اپنی پرفارمنس اس انداز میں مکمل کی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ رویے کو خوب سراہا۔

یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔ کامیاب قرار پانے والی امیدوار “مس گرینڈ انٹرنیشنل 2026” میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا