علی ظفر اور میشا شفیع کیس پر گلوکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑ دی

0
267

معروف پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے اپنی بیٹی میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر کے درمیان جاری قانونی کیس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان قانونی تنازع شروع ہوا جو گزشتہ 8 برس سے تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

علی ظفر اور ان کے اہلِ خانہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ الزامات انہیں بدنام کرنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع ماضی میں قریبی دوست رہے ہیں اور مختلف سماجی تقریبات میں ایک ساتھ شریک ہوتے رہے، جبکہ دونوں نے گانے “چل دل میرے” میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت میشا شفیع کینیڈا میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی والدہ صبا حمید عدالت میں پیش ہو کر کیس کی پیروی کر رہی ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے وہ اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اس کیس کو مسلسل فالو کر رہی ہیں اور آئندہ بھی کریں گی۔

دوسری جانب عائشہ فضلی کو بھی علی ظفر کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس کیس کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں صارفین اس طویل قانونی جنگ پر تبصرے کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا