پاکستان بمقابلہ میانمار: ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ

0
343

پاکستان اور میانمار کے درمیان ایشین کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا اہم میچ بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہزاد جدون کا کہنا ہے کہ شائقین کو خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم واپس (ریفنڈ) کر دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق نہ صرف فٹبال بلکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی بغیر تماشائیوں کے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان قومی فٹبال ٹیم اور میانمار قومی فٹبال ٹیم کے درمیان میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

میانمار کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان پہنچے گی۔ پہلے مرحلے میں 14 کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 22 رکنی اسکواڈ کل پاکستان آئے گا۔

میچ سے قبل میانمار کی ٹیم 28، 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا