ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 116 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 493 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔






