آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا

0
479

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جہاں سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھوشارا کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد نوان تھوشارا کو لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر مقررہ 29 میں سے 17 پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں اجازت نہیں دی جا سکی۔

واضح رہے کہ آر سی بی کو پہلے ہی ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث ایکشن سے باہر ہیں۔

ان حالات میں ٹیم کے بولنگ اٹیک کو شدید دھچکا پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا