کشیدگی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب

0
455

خلیج فارس میں جاری کشیدگی اور امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستان کے جھنڈے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’شالیمار‘ نامی افری میکس آئل ٹینکر 13 اپریل کو ناکہ بندی کے آغاز کے بعد اس حساس سمندری راستے سے خام تیل لے کر نکلنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر 16 اپریل کی رات خلیج فارس سے روانہ ہوا اور ایران کے جزیرے لارک کے جنوب سے گزرتا ہوا خلیج عمان میں داخل ہو گیا۔

جہاز میں تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل موجود ہے جو متحدہ عرب امارات کے داس آئی لینڈ سے لوڈ کیا گیا تھا، جبکہ ذرائع کے مطابق ٹینکر اس وقت کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر کی کامیاب روانگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل انتہائی محدود ہو چکی ہے۔

موجودہ صورتحال میں جہاز مالکان کو خلیج فارس سے تیل یا دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ایران اور امریکا دونوں سے اجازت لینا پڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’شالیمار‘ نے اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے باعث اسے واپس لوٹنا پڑا تھا۔

بعد ازاں دوبارہ کوشش میں ٹینکر کامیابی سے اس حساس راستے سے گزر گیا، جسے موجودہ حالات میں ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا