ٹرمپ کا پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین، آبنائے ہرمز کھولنے پر اظہار تشکر

0
118

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں زبردست شخصیات ہیں۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو باقی مدت کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا