انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد ہلاک

0
452

جکارتہ: انڈونیشیا کے بورنیو جزیرے پر پام آئل کے باغات کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئربس ایچ130 ہیلی کاپٹر نے مغربی کلیمانتان صوبے کے میلاوی ضلع سے اڑان بھری تھی، تاہم پرواز کے محض پانچ منٹ بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کبو رایا ضلع میں پام آئل کے جنگلات کی جانب جا رہا تھا۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی اور وزارتِ نقل و حمل کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سیکاداؤ ضلع کے گھنے جنگلات سے ملا، جہاں سے عملے کے دو ارکان اور چھ مسافروں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ملائیشیائی شہری بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا