لاہور سے پہلی حج پرواز روانہ، 345 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

0
496

لاہور: روٹ ٹو مکہ سعودی پروجیکٹ کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سعودی قیادت، خصوصاً خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر عازمین حج نے بھی بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے روحانی سفر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا