شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

0
506

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد شدید غصے میں آگئے اور بیٹ توڑ دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران شاہین آفریدی آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم وہ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پویلین واپس جاتے ہوئے وہ غصے میں بیٹ کو سائیڈ اسکرین کے ٹائر پر مارتے رہے، جبکہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی انہوں نے بیٹ زمین پر دے مارا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی ہے، جبکہ ٹیم کی کارکردگی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا