لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اسٹیٹ بینک ملازمین کی بحالی برقرار

0
470

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے برطرف ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے اسٹیٹ بینک اور ایس بی پی بینک سروسز کی جانب سے دائر 10 درخواستیں خارج کرتے ہوئے لیبر کورٹ اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ نو ماہ سے زائد عرصہ کام کرنے والے ملازمین مستقلی کے اہل ہیں، جبکہ زبانی حکم کے ذریعے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

عدالت نے برطرف ملازمین کو تمام مراعات کے ساتھ فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو کمرشل اسٹیبلشمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس پر لیبر قوانین کا اطلاق لازمی ہے، جبکہ ادارے کے داخلی ضوابط کو لیبر قوانین پر فوقیت حاصل نہیں۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ منافع اس کی تجارتی حیثیت کا ثبوت ہیں، جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا مؤقف بھی مسترد کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا