حیدرآباد میں پولیس مقابلے، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

0
877

حیدرآباد: پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق پہلا مقابلہ ٹنڈو آغا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار 5 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ایک گھر میں داخل ہوگئے۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم آصف کھکرانی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

دوسرا مقابلہ مارکیٹ تھانے کی حدود میں ہوا، جہاں ایک خطرناک ڈاکو عبدالغفور ماچھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی 17 وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا