پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکا کیلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا: بین الاقوامی جریدہ

0
947

اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات کے بعد امریکا کے لیے بھارت پر مکمل اعتماد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حالیہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ خطے کے معاملات پر بھارت کی سفارت کاری نمایاں طور پر خاموش رہی۔

ایشیا ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ تر توانائی اور سپلائی سسٹم سے متعلق گفتگو کی، جبکہ پاکستان نے سفارتی سطح پر خطے میں امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران-امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان مسلسل جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف رہا اور اس سلسلے میں سیاسی و عسکری قیادت نے دونوں ممالک سے رابطے برقرار رکھے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ان کوششوں کو سراہا گیا، جبکہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کر چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں اور میڈیا کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اس صورتحال پر تنقید کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا