وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات ت

0
449

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان-چین تعلقات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

چینی سفیر نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین، صدر شی جن پنگ کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ اپنی “آہنی دوستی” کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا