عزمِ وفا کے پیکر اور جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ وطن کی خاطر

0
370

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نیا ملی نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری کر دیا گیا، جسے بہادر شہداء اور وطن کے محافظوں کے نام منسوب کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ان جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ نغمے میں معرکۂ حق کے ہیروز کی جرأت، بہادری اور دشمن کے سامنے ان کے عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول نہ صرف دل کو چھو لینے والے ہیں بلکہ پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت اور افواجِ پاکستان کے بلند حوصلے کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ ’’وطن کی خاطر جئیں مریں گے‘‘ جیسے الفاظ سپاہیوں کے جذبۂ قربانی اور وطن سے محبت کو نمایاں کرتے ہیں۔

اس ملی نغمے کی دھن اور انداز میں وہ ولولہ اور جوش شامل ہے جو سننے والوں میں قومی جذبہ بیدار کرتا ہے۔ ہر سُر میں ان غازیوں کی للکار محسوس ہوتی ہے جو ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

یہ نغمہ اس عزم کا اعادہ بھی ہے کہ قوم اور افواجِ پاکستان ایک صفحے پر ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، جبکہ غازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا