پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا ہے: عطا اللہ تارڑ

0
443

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک مضبوط اور ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جبکہ بھارت کو ناکامی اور تنہائی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی اور عسکری میدان میں پاکستان نے اپنی اہمیت منوائی ہے اور دنیا بھر میں ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کے بقول مشرقی سرحد کے پار صورتحال اس کے برعکس ہے جہاں ناکامی اور رسوائی نمایاں ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت بھی بھارت کی جانب سے نہیں کی جاتی، جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ “معرکۂ حق” میں کامیابی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر امن کے علمبردار کے طور پر سامنے آیا اور سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر جب پاکستان نے شواہد طلب کیے تو بھارت خاموش رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہا ہے اور اس جنگ میں ملک کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، چاہے وہ آرمی پبلک اسکول کا سانحہ ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا