محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

0
333

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے یہ دعوت نامہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے اور بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد میں رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ہی منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع تھی، تاہم موجودہ صورتحال میں ان کی شرکت غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا