ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کے متبادل کی ضرورت ہے: بیرسٹر سیف

0
489

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جگہ متبادل قیادت کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ ملک میں جاری سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے قومی مکالمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق آج کراچی میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوگی، جس میں عوامی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈالنے پر زور دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مسائل کا حل صرف مذاکرات، سیاسی ہم آہنگی اور اجتماعی سوچ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا