ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

0
351

کراچی میں ذی الحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو رہا ہے جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اگر آج ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی شہریوں سے آج 30 ذی القعدہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس شخص کو چاند نظر آئے وہ اپنی گواہی متعلقہ حکام کے پاس ریکارڈ کروائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا