ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

0
1043

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر یعنی کھرب پتی بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اس وقت ممکن ہوگا جب اسپیس ایکس اپنی ابتدائی پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے ذریعے تقریباً 1750 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوگی۔

اسپیس ایکس میں ایلون مسک کے تقریباً 42 فیصد حصص ہیں، اس لیے کمپنی کی قدر میں اضافے سے ان کی مجموعی دولت میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس جون 2026 کے وسط میں آئی پی او متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ کمپنی کا مقصد چاند اور مریخ پر انسانی مشنز کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنا ہے۔

کمپنی کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کو مستقبل میں ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے زمین سے باہر انسانی بقا کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایلون مسک اس منصوبے کے ذریعے تقریباً 75 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اسپیس ایکس وہ کمپنی ہے جس نے دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹس تیار کیے اور اسٹار لنک کے نام سے دنیا کا بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک قائم کیا۔

دوسری جانب ٹیسلا کی جانب سے بھی ایلون مسک کے لیے بڑے معاوضے کے پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے، تاہم اس کے لیے کمپنی کو مخصوص مالی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ ایلون مسک کے لیے دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کا امکان مضبوط ہے، لیکن اسپیس ایکس اور ٹیسلا دونوں کو اپنی موجودہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا