گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

0
687

غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان کو اسرائیلی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی۔

عدالہ کے مطابق امدادی کارکنوں کو اسرائیل بدر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترکیے کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ رہا کیے گئے امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حراست کے دوران فلوٹیلا کے ارکان پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا، جن میں ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی شامل تھا، جبکہ متعدد خواتین کے حجاب بھی زبردستی اتارے گئے۔

ادھر ایتامار بین گویر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں گرفتار امدادی کارکنوں کو گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے بحری امدادی قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد افراد شامل تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جس پر پاکستان سمیت کئی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا