سانحہ نو مئی، 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع

0
147

لاہور(طلوع نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں گیارہ ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔

نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے متحریک ہیں۔

نو مئی کا ایک اہم مطلوب شرپسند محمد ارسلان گرفتار کرلیا گیا۔شرپسند محمد ارسلان جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا، شرپسند کے والدین نے بیٹے کی شرپسندی کی شدید مذمت کی ہے۔

شرپسند ارسلان کے والد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا، نوجوان کو سیاسی رہنماؤں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے تھا۔والدہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، میں نصیحت کروں گا کہ نوجوان ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں جو ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا