تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلسی گبارڈ نے اپنے شوہر کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور جمعے کو اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تلسی گبارڈ کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تلسی گبارڈ 30 جون کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی جبکہ آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔






