ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

0
367

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بڑے بیٹے ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے اپنے بیٹے ڈان جونیئر اور ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ موجود رہنا چاہتے تھے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حکومتی مصروفیات اور امریکا سے محبت انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتی، اس وقت ان کے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہنا ضروری ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان جونیئر کی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے جزیرے پر منعقد ہوگی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور محدود دوست شریک ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا