پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

0
7

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئی ہیں، جس کی تصدیق ان کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے کی۔

شیف راحت علی کا شمار پاکستان کی ممتاز شیفس میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ و دلنشین اندازِ پیشکش کے ذریعے لاکھوں ناظرین، خصوصاً گھریلو خواتین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

ان کی خوش اخلاقی، مسکراہٹ اور دوستانہ انداز نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی شیفس میں شامل کیا، جبکہ ان کے کوکنگ پروگرام برسوں تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہے۔

شیف راحت علی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں پاکستانی کوکنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی معروف شیف ہیں اور اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا