لاہور: زندہ نومولود کو دفنانے کی مبینہ کوشش ناکام، ایک مرد اور دو خواتین گرفتار

0
396

لاہور: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مرد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں نومولود کو محفوظ حالت میں تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جو مبینہ طور پر زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا