سرحد پار دہشتگردی پوری قوت سے کچل دیں گے، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی: فیلڈ مارشل

0
417

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی سرپرستی میں سرگرم پراکسی عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی اور سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹ افسران سے خطاب کیا۔ کورس میں تینوں مسلح افواج کے افسران شریک تھے۔

فیلڈ مارشل نے جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت، ہائبرڈ خطرات اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے ادارے مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور پراکسی عناصر کو ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ پیچیدہ اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک بصیرت، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ جنگیں محض بیانات یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ عملی تیاری اور قومی یکجہتی سے جیتی جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا