بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری، دہشتگردی بھارت کی مسلط کردہ جنگ ہے: رانا ثنا اللہ

0
317

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دہشتگردی کا بلوچستان کے سیاسی مسائل یا امن و امان سے نہیں بلکہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ سے تعلق ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم کی حفاظت پر مامور پولیس چوکی پر حملے کا مقصد علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنا اور آبی تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیموں کا کسی سیاسی مطالبے یا صوبے کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی دراصل بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ ہے، جس میں افغانستان کو بطور پراکسی استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی فورمز پر پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنا ہے، جبکہ بروقت انتخابات آئین اور قانون کا تقاضا ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں، جبکہ 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 91 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا