بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں: سہیل آفریدی

0
437

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربات کر رہے ہیں، انہیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث صوبے کے عوام بددل ہو رہے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں صرف عمران خان کی پالیسی پر عمل ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ شہدا پوری قوم کے مشترکہ ہیں اور مولانا فضل الرحمان کا بیان اس انداز میں نہیں آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور ایک بیان کی بنیاد پر کسی کو غدار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ حکومت کو دہشتگردی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے اور وہاں واضح پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہو جائیں گے، مگر انہیں قیدیوں کے بنیادی حقوق بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا