گلگت بلتستان اسمبلی نے خطے کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور پاکستان کے تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دی جائے، جبکہ وفاقی حکومت اس مقصد کے لیے ضروری آئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات کرے۔
قرارداد میں واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف یا مستقبل میں استصوابِ رائے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ہوگا۔
اسمبلی نے سفارش کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے برابر آئینی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا فوری آغاز کیا جائے۔






