پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.6 ارب ڈالر سے تجاوز

0
527

اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے مطابق مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ شعبے کا تجارتی سرپلس بھی بڑھ کر 85 فیصد ہو گیا۔

وزارت کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت دی گئی، جبکہ 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں 250 سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈی میں متعارف کرایا گیا۔

وزارت نے بتایا کہ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں بھی آئی ٹی صنعت کے نمائندوں کو شامل کیا گیا، جبکہ برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس نظام برقرار رکھنے اور برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت سمیت متعدد مراعات بھی فراہم کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا