کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر نیا نوٹم جاری کرتے ہوئے پابندی کو 24 اگست 2026 تک بڑھا دیا۔
نوٹم کے مطابق اس دوران بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ایئرلائنز، آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیارے، بشمول فوجی پروازیں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں، جس کی مدت میں اب ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔






