اداکارہ جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کر لی

0
631

ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اسماعیل سے شادی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں انتہائی سادگی اور نجی انداز میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر دلہن کے لباس کی ایک ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے، تاہم جینیفر ونگٹ نے اب تک اپنی شادی سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ نے 2012 میں اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، تاہم دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا