پی ٹی آئی قانونی راستہ اختیار کرتی تو ریلیف پہلے مل جاتا: رانا ثنااللہ

0
333

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے عمران خان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف قانونی راستہ اختیار کرتی تو اسے ریلیف پہلے مل جاتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے میں تاخیر کی، تاہم اب درست فورم پر کیس رکھا گیا جس کا فیصلہ میرٹ کے مطابق آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کر رہی ہے، اسے چاہیے کہ جب فیصلہ اس کی مرضی کے مطابق نہ آئے تب بھی عدالتوں کا احترام کرے اور قانونی راستہ اختیار کرے۔

اپوزیشن سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے

اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کافی عرصے سے موجود ہے، تاہم اپوزیشن کی طرف سے اس پر اب تک مثبت ردعمل نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

نئے صوبوں پر ابھی صرف بحث ہورہی ہے

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ فی الحال صوبوں کے معاملے پر صرف بحث برائے بحث جاری ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی واضح تجویز یا عملی پیش رفت سامنے آئے گی تو مسلم لیگ (ن) اس بارے میں اپنی پالیسی اور رائے قائم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا