Tuesday, January 7, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

ایچ ای سی نے ملک بھر کے غیر قانونی و جعلی تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری کردی

لاہور(طلوع نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کے غیر قانونی، جعلی تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کے غیر قانونی، جعلی تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری کر دی،

جس میں پنجاب غیر قانونی، جعلی یونیورسٹیز کے کیمپس اور کالجز میں پہلے نمبر پر ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی 95 تعلیمی ادارے غیر قانونی، جعلی قرار دے دی گئیں، جاری کردہ لسٹ میں صوبہ سندھ جعلی یونیورسٹیز و کالجز میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے سندھ کی 34 یونیورسٹیز و کالجز غیر قانونی اور جعلی قرار دیا گیا اس کے علاوہ ایچ ای سی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے 11 تعلیمی ادارے، اسلام آباد کے 2 کالجز، جموں و کشمیر کے 3 تعلیمی ادارے غیر قانونی قرار دے دیئے گئے۔