ٹانک:سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارا گیاانتہائی مطلوب دہشت گرد گل یوسف عرف طور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، گل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، گل یوسف کے سرکی قیمت25لاکھ مقرر تھی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ٹانک کے رہائشیوں نے امن و امان کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز کی کوششو ں کو سراہا ہے۔۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں