Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سنی علما کونسل کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل

اسلام آباد : سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا مسعود الرحمان کو اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔