Tuesday, December 24, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

9مئی واقعات، عمران خان 9جنوری کوانسدادِ دہشت گردی عدالت طلب

پی ٹی آئی بانی عمران خان کو 9مئی واقعات کے سلسلہ میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف نو مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو حملہ ،تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان9مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے۔نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا ہے۔