نیوزی لینڈ سے چوتھے میچ میں بھی ہار، کپتان نے کیا کہا؟

0
402

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 18.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہاں پر 170 رنز فائٹنگ اسکور ہوتا۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے میچ میں کئی مواقع ضائع کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس سیریز میں اب تک کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں (آخری) میچ اتوار کو شیڈول ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا