بلاول بھٹو نے شہباز شریف کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

0
272

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں، خیرپور گمبٹ کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے،جس میں علاج بالکل مفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نے 3بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا،میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ نواز شریف تھرپارکر آجائیں، اس طرح وہاں کے انفرااسٹر کچرکا معائنہ اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے منصوبہ کی آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں، گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے، پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا