Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ریاستی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں پر گھیرا تنگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کی جانب سے 1115 انکوائریاں با ضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں اور غلط معلومات پھیلانے والے 165افراد کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے نامزد ملزمان کو 30 اور 31 جنوری 2024 کو طلب کر لیا جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے 147افراد پر نظر رکھی گئی ہے۔